Saturday, May 1, 2021

خلا سے پورے چاند کا خوبصورت نظارہ


 خلا میں ہونا زندگی کا ناقابل فراموش ترین تجربہ ہوسکتا ہے جہاں سے زمین اور چاند کے وہ نظارے دکھائی دے سکتے ہیں جو زمین سے دیکھنا ناممکن ہے

حال ہی میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے سپر مون کے نظارے کی خوبصورت تصاویر شیئر کی گئیں۔

انٹرنیشل اسپیس اسٹیشن آئی ایس ایس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر چاند کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ چاند چاہے کسی بھی مرحلے میں ہو خلا سے اس کا نظارہ نہایت خوبصورت ہوتا ہے

ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے لائیک کیا اور اس پر تبصرے کیے

یاد رہے کہ 27 اور 28 اپریل کی رات کو آسمان پر نمودار ہونے والا چاند سپر مون تھا جسے پنک مون بھی کہا گیا

سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے قریب ترین ہو جس کی وجہ سے وہ معمول سے زیادہ بڑا دکھائی دیتا ہے

No comments:

Post a Comment