Tuesday, May 11, 2021

لانگ مارچ فائیو بی: چین کا 21 ٹن وزنی بے قابو خلائی راکٹ زمین پر کب اور کس جگہ گرنے کا امکان ہے


 چین کا ایک بے قابو راکٹ جو زمین کے مدار میں گھوم رہا تھا اب آئندہ آنے والے دنوں میں زمین کی فضا میں داخل ہونے والا ہے اور سائنسدانوں کو یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ کہاں گرے گا۔

خیال رہے کہ سنہ 1990 کے بعد سے 10 ٹن سے زیادہ وزنی کسی بھی مشین یا راکٹ کو زمین کے مدار میں دانستہ طور پر نہیں چھوڑا گیا تاکہ وہ بے قابو ہو کر زمین پر گرے۔ مگر اب اگلے چند دنوں میں 21 ٹن وزنی لانگ مارچ فائیو بی نامی راکٹ زمین پر گرنے والے سب سے بڑے راکٹس میں سے ایک ہو گا۔

اس راکٹ کی لمبائی 98 فٹ، جبکہ چوڑائی 16 فٹ ہے اور اس کے ذریعے اپریل کے آخر میں چین کے نئے خلائی سٹیشن کو مدار میں لے کر جانے کی تیاریاں کی گئی تھیں۔ اس وقت یہ مدار سے 27 ہزار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی جانب بڑھ رہا ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار برائے سائنس جوناتھن ایموس کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسے زون کی جانب بڑھ رہا ہے جو خط استوا سے 41 ڈگری شمال اور جنوب کے درمیان ہے۔ شمال میں یہ علاقہ نیویارک، استنبول اور بیجنگ تک جاتا ہے اور جنوب میں ویلنگٹن اور چلی تک-

انھوں نے کہا کہ اگر آپ اس زون یا علاقے سے مزید شمال یا جنوب میں رہتے ہیں تو یہ آپ پر نہیں گر سکتا اور اگر آپ اس زون میں بھی رہتے ہیں اور یہ خط استوا سے قریب ہے، تب بھی اس کا آپ پر گرنے کا امکان بہت کم ہے۔ 70 فیصد زمین پانی سے ڈھکی ہوئی ہے، اس لیے اگر یہ زمین کے ماحول میں آتشیں داخلے کے بعد کچھ بچ جاتا ہے تو زیادہ امکان یہی ہے کہ یہ پانی میں گر جائے گا-

No comments:

Post a Comment

Characteristics of great white shark

 Here are some key characteristics of the Great White Shark (Carcharodon carcharias): * Physical Characteristics :* 1. Large size: Up to 20 ...