Wednesday, May 5, 2021

یورپی ملک میں 150 روپے میں گھر خریدیں


 اگر آپ ایک گھر خریدنا چاہے تو کم از کم بھی لاکھوں روپوں کی ضرورت تو ہوتی ہے مگر کیا آپ ایسا مکان خریدنا پسند کریں گے جس کی قیمت صرف ایک ڈالر لگ بھگ 150 پاکستانی روپے ہو

اٹلی کے ایک قصبے میں ایک ڈالر میں گھر خریدنے کی اسکیم کے تحت امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے تین ڈالرز میں تین گھر خرید لیے تاہم گھروں کی تزئین و آرائش پر 60 ہزار ڈالرز کا خرچہ آئے گا۔

دی میل کی رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں اٹلی کے گاؤں اور قصبوں سے بڑے پیمانے پر لوگ شہروں کی طرف منتقل ہوگئے ہیں، آبادی کی منتقلی کو روکنے کے لیے اٹلی نے ایک ڈالر میں گھر خریدنے کی اسکیم شروع کردی گئی ہے لیکن ایک ڈالر والے گھروں سے جڑے دیگر لوازمات اور اخراجات نے امریکی خاتون کو پریشان کردیا ہے

کاروبار سے وابستہ روبعیہ ڈئنیلز نامی خاتون نے 2019 میں اپنے لیے سسلی کے شہر موسومیلی میں ایک ڈالر میں ایک گھر خریدا تھا اور بعد میں مزید دو گھر اپنے بچوں کے لیے خریدے تاہم اس پیشکش میں باقی معاملات بھی شامل ہیں جن کا خاتون کو گھر کی خریداری کے وقت معلوم نہیں ہوسکا

رپورٹ کے مطابق خریدار کو ایک ڈالر کا مکان خریدنے سے قبل ہزاروں ڈالرز سیکیورٹی ڈپازٹ کی مد میں جمع کرانے ہوتے ہیں خریدار کو تین سال کے اندر اندر تزئین و آرائش کا کام مکمل کرنا ہوگا جس کے بعد سیکیورٹی ڈپازٹ واپس مل جاتا ہے۔

خاتون کے ساتھ ان کے دوستوں اور خاندان کے دیگر کئی افراد نے بھی سیسیلی میں مکانات خرید لیے ہیں اور اب وہ سب اس شہر میں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اگرچہ خاتون سستے گھر خریدنے پر خوش دکھائی دے رہی ہیں تاہم انہوں نے دوسروں کوو گھر خریدنے سے متنبہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو سستے گھروں کے بارے میں حقیقت کا علم ہونا چاہیے اگر کوئی آپ کو ایک ڈالر میں مکان بیچتا ہے تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کو اسے ٹھیک بھی کرنا ہوگا اور تزئین و آرائش پر اخراجات بھی آئیں گے۔


No comments:

Post a Comment