کسٹم حکام نے گارمنٹس اور جیکٹ کی آڑ میں کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کسٹمز نے انٹرنیشنل میل آفس میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گارمنٹس اور جیکٹ کی آڑ میں ہیروئن بیرون ملک بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔
کسٹم حکام نے بتایا ہے کہ ایک کلو 980 گرام ہیروئن پشاور سے بک کرائی گئی تھی، اور بذریعہ پارسل برمنگھم برطانیہ بھیجی جارہی تھی، ہیرونِ ملک بھیجے جانے والے پارسلز کی معمول کی چیکنگ کے دوران واردات کا انکشاف ہوا، عالمی مارکیٹ میں ہیروئن کی قیمت 1 کروڑ 90 لاکھ روپے بنتی ہے۔ کسٹم حکام نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
No comments:
Post a Comment