Saturday, May 8, 2021

پسند ناپسند پر ٹیم منتخب ہوتی ہے‘ ایک اور کھلاڑی بول پڑے


 قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پسند ناپسند پر قومی ٹیم منتخب ہوتی ہے۔

 آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ میں مصباح کو دو عہدے دئیے گئے تو حمایت کی تھی، ان کے خلاف نہیں ہوں لیکن وہ کوچنگ کے لیے تیار نہیں ہیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ دو بندے منتخب کرنا ہوں فون آجائے تو تیسری کرسی بھی رکھ دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولرز محمد عامر، وہاب ریاض اور عماد وسیم کی ٹیم کو ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں اس کے لیے بہت محنت کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد عامر، وہاب ریاض نے بھی سلیکشن کمیٹی پر سخت تنقید کی تھی۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں کھلاڑی کا ناکام ہونا برداشت نہیں کیا جاتا نوجوان کھلاڑیوں کو سوچ سمجھ کر ٹیم میں ‏شامل کرنا چاہیے۔


No comments:

Post a Comment

Characteristics of great white shark

 Here are some key characteristics of the Great White Shark (Carcharodon carcharias): * Physical Characteristics :* 1. Large size: Up to 20 ...