Friday, April 30, 2021

بین الاقوامی فوڈ فیسٹیول میں کامیاب ہونے والی تصاویر


 چین میں ایک خوش و خرم گھرانے میں ہنسی خوشی کھانا پکانے کی تصویر نے فوڈ فوٹوگرافی کا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا ہے۔

لی ہوائفنگ کو پنک لیڈی فوڈ فوٹوگرافی کے مقابلہ میں سال 2021 کی تصویر قرار دیا گیا ہے۔ اس تصویر کا عنوان تھا ’ذائقہ‘ جو لچنگ شانزی میں لی گئی تھی

فوٹوگرافی کے اس مقابلے بانی اور ڈائریکٹر کیرولین کینیوں کا کہنا ہے کہ یہ تصویر تیکنیک کے اعتبار سے بہت اعلی ہے جس طرح اس میں روشنی کی عکس بندی کی گئی ہے وہ کمال ہے

انہوں نے مزید کہا کہ جس خوبی کی وجہ سے یہ تصویر تاریخی اہمیت اختیار کر لیتی ہے وہ پورے ماحول کی اس خوبصورت انداز میں منظر کشی ہے جس سے نہ صرف ایک پوری کہانی بیان ہو رہی ہے بلکہ اس کی جذباتی کیفیت بھی پوری طرح واضح ہو رہی ہے۔

یہ تصاویر بتاتی ہے کہ کس طرح ایک پرآشوب سال میں لوگوں نے گھروں کے اندر اپنی فیملی کے چند افراد کے ساتھ زندگی گزاری

یہ ایک ایسی غیر معمولی اور منفرد تصویر ہے جو ثابت کرتی ہے کہ کسی ڈرامائی اور ہلا دینے والے منظر کی تصاویر کے علاوہ بھی عام زندگی کی تصاویر یادگار اور پر اثر ہو سکتی ہیں


No comments:

Post a Comment

Characteristics of great white shark

 Here are some key characteristics of the Great White Shark (Carcharodon carcharias): * Physical Characteristics :* 1. Large size: Up to 20 ...