تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے کھیالی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں ہمسائے نے دوستی سے انکار کرنے پر فائرنگ کرکے 16 سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انس نامی نوجوان اپنی ہمسائی سولہ سالہ عروشہ سے دوستی کرنا چاہتا تھا لیکن عروشہ کے انکار کی رنجش پر نوجوان نے مشتعل ہو کر 16سالہ عروشہ کو موت کے گھاٹ دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
کھیالی کی مقامی پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر قتل ہونے والی لڑکی کی لاش کو اپنے قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے بھی شروع کر دیے ہیں۔
دوسری جانب پولیس کا اپنی ابتدائی تفتیش میں کہنا تھا کہ دوران تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ قتل ہونے والی لڑکی عروشہ میٹرک کی طالبہ تھی اور ملزم انس اس سے تعلقات استوار کرنے کا خواہاں تھا لیکن عروشہ کے انکار کرنے پر ملزم انس کافی عرصے سے لڑکی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا تھا، لیکن گزشتہ روز ملزم انس نے مسلح ہو کر لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
No comments:
Post a Comment